وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا عالمی وقار

تحریر: نذیر ڈھوکی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری واشنگٹن کے کامیاب دورے کے بعد جرمنی کی حکومت کی دعوت پر جرمنی روانہ ہو چکے جن عناصر کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بغض ہے ان سے وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر پذیرائی برداشت نہیں ہو رہی ہے ایک اینکر جو آدھی رات کے ایک گیڈر کا شاگرد رہا ہے نے
جز بز ہوکر ٹیویٹ کیا کہ وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر بھی آئیں وہ صاحب بھول رہے ہیں کہ وزیر خارجہ کا کام کیا ہوتا ہے ؟ یہ لوگ دانستہ طور اس حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں تاکہ سچ بولنا نہ
پڑے جب کہ یہ حقیقت اظہر من الشمس کی طرح روشن ہے وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری ملک کے تباہ حال خارجہ امور کو نئی حیات دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں، وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ عالمی دنیا میں عزت اور وقار انہیں ورثے میں ملا ہے انہیں کسی عالمی راہنما کو اپنا تعارف کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی یہ کہنا ہرگز غلط نہیں ہوگا کہ وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری قدرت کی طرف سے عطا کیئے ہوئے وقار کو اپنے وطن کے نام منسوب کرکے اپنے
نانا شہید اور والدہ شہید کی روایت
کی تجدید کر رہے ہیں ویسے آپس کی بات ہے اگر کسی کو عالمی سطح پر جناب بلاول بھٹو زرداری جیسی پذیرائی نہیں مل سکتی تو انہیں جناب بلاول بھٹو زرداری سے جلنے کی بجائے اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔ وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کے ذاتی کیمرا مین آر ڈی سموں اور فہیم سومرو سے پوچھا جب میں نے پوچھا کہ امریکہ
دیکھا تو کہنے لگے صبح سے رات گئے تک تو صاحب سے ملاقاتوں کا شیڈول ہوتا تھا قسم سے ہم نےاتنے دنوں میں نیند بھی جہاز میں کی ہے وہاں کا سفارتی عملہ کہہ رہا تھا کہ ہم نے اپنی ملازمت کے دوران کسی وزیر خارجہ کو اس طرح کام کرتے نہیں دیکھا اور جتنے سفارت کار جناب بلاول بھٹو زرداری سے ملنے آئے ہیں اتنے تو ہم نے اپنی ملازمت کے دوران نہیں دیکھے ۔
کوئی مانے یا نہ مانیں مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے نوجوان وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے
انتہائی مختصر دنوں میں پاکستان کے خارجہ امور کو نئی زندگی دیکر
پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ دوبارہ بحال کردی ہے ، حیران کن بات یہ ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری سے بغض
رکھنے والے اپنی آنکھوں سے تعصب کی عینک اتارنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر