ملالہ یوسفزئی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم میں شامل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔سرمد کھوسٹ فلمز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ملالہ یوسفزئی کو فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم میں بطور ایگزیکٹیو پروڈیوسر شامل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ’فلم جوائےلینڈ نے ہمیں دعوت دی ہے کہ ہم اپنے قریبی لوگوں کے لیے اپنی آنکھیں کھولیں، اپنے خاندان کے اراکین اور دوستوں کو اپنی توقعات یا معاشرتی تعصب سے قطع نظر بالکل ویسے ہی دیکھیں اور قبول کریں جیسے کہ وہ ہیں‘۔واضح رہے کہ حال ہی میں بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے۔صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوائے لینڈ کو95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔فلم’جوائے لینڈ ‘کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات” جیوری ایوارڈ “اور” کویر پام “حاصل کئے۔فلم کی کہانی میں ٹرانسجینڈرز کی زندگی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ جوائے لینڈ کی کاسٹ میں علی جونیجو،راستی فاروق، علینہ خان، ثانیہ سعید، ثروت گیلانی۔ سُہیل سمیر اور سلمان پیر شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر