دھنوش اور ایشوریہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا

 

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بھارتی معروف اداکار، پروڈیوسر، ہدایتکار، گیت نگار اور پلے بیک گلوکار دھنوش اور اہلیہ ایشوریہ رجنی کانت نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علیحدگی کے اعلان کے 9 ماہ بعد اداکار دھنوش اور اُن کی اہلیہ، معروف تامل اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشویہ نے طلاق کا فیصلہ منسوخ کر کے پھر سے ایک ساتھ جینے مرنے کا ارادہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھنوش اور ایشوریہ، دونوں کے خاندانوں نے سُپر اسٹار رجنی کانت کی رہائش گاہ پر ایک ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے۔تامل سینما کے سُپر ہیرو، رجنی کانت کے داماد دھنوش اور بیٹی ایشوریہ کو خاندان کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ شادی کو چلانے کی کوشش سمیت مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ایشوریا اور دھنوش کی طلاق کے معاملے میں نیا موڑ آگیاواضح رہے کہ تاحال اس جوڑی کی جانب سے کوئی حتمی یا تصدیقی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایشوریہ اور دھنوش کی شادی 2004ء، نومبر میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

 

 

 

 



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر