عمران خان کی زیر صدرات پنجاب وزراء کے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کے وزراء کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کابینہ نے سوشل میڈیا کے نوجوانوں کی گرفتاری میں پولیس کی ایف آئی اے کی معاونت پر شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب پولیس سے پولیس معاونت پر وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رات گئے پنجاب حکومت نے کابینہ ارکان کے فیصلے کی روشنی میں وضاحتی خط لکھ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے کہا کہ آئی جی پولیس تحقیق کریں، ایف آئی اے نے کیا ایکشن کی اجازت لی، پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ بلا اجازت کیسے گرفتاری، غیرقانونی کام میں معاونت کی۔پنجاب کابینہ نے سوال کیا کہ ایلیٹ فورس کی گاڑیاں غیرقانونی آپریشن میں بلااجازت کیسے استعمال ہوئیں۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے آئی جی سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا، پنجاب کابینہ نے کہا کہ پولیس کا کوئی ماورائے آئین و قانون ایکشن قابل قبول نہیں۔اجلاس میں یہ بھی کہا کیا گیا کہ پولیس وفاقی ادارے کے کسی غیرآئینی ایکشن میں ساتھ نہ دے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر