فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، شیخ رشید

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کنٹینرز راستے نہیں روک سکتے، فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔شیخ رشید نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ بیلٹ کے بجائے بُلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگائے گا۔ تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں شامل ہوجائے گی۔سابق وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ حکومت نے اسلام آباد میں 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کیا تو لوگ مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔انہوں نے لکھا کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہییں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فوج مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائےگی۔شیخ رشید نے کہا کہ وزرا کی تعداد 75 ہے جس میں 22 بے محکمے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر