باتھ روم میں بند کرنے کا واقعہ: شہباز گل کا بشیر میمن کے بیان پر رد عمل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی جانب سے ہیکر کی ٹوئٹ میں بتائے گئے واقعے کی تصدیق پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر شہباز گل نے بشیر میمن کے نجی ٹی وی کو دیے گئے دو مختلف سالوں میں دو مختلف ویڈیو بیانات شیئر کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دیا۔شہباز گل نے ویڈیو پر ٹوئٹ کی کہ’ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، اعظم خان کے دفتر میں ایک فل ریٹائرنگ روم تھا لیکن باتھ روم کوئی نہیں تھا، یہ کہہ رہے ہیں ریٹائرنگ نہیں تھا باتھ روم تھا، حد ہے جھوٹ کی بھی‘۔یاد رہے کہ بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر