’عمران کے حکم پر باتھ روم میں بند کیا گیا‘، بشیر میمن نے ہیکر کی ٹوئٹ کی تصدیق کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ہیکر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتائے گئے واقعے کی تصدیق کردی۔ ہیکر نے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر سابق ڈی جی ایف آئی اے کو باتھ روم میں قید کردیا گیا تھا اور اپنی بات منوانے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔بشیر میمن نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا، ان کا جواب اتنا سخت تھا کہ بس گالی دینے کی نوبت رہ گئی تھی۔بشیر میمن نے کہا کہ ان کا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں باتھ روم میں لے گئے اور دروازہ بند کردیا، اعظم خان نے کہا کہ وزیراعظم کو ایسا کہہ رہے ہو۔ہیکر نے اس واقعے کے علاوہ بھی بہت ساری باتیں کل اپنی ٹوئٹ میں کیں لیکن اب تک ان کی تصدیق نہیں ہوسکی،بعد میں ہیکر نے اپنی ٹوئٹس بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر