عمران خان تو شیخ مجیب کے 6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ہیں: جاوید لطیف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان تو شیخ مجیب الرحمان کے 6 نکات سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما کا کہنا تھا عمران خان نے پاکستان کا جو حال کیا ہے وہ قوم بھول نہیں سکتی، یہ شخص سائفر کے بعد بھی ہمیں بھاشن دے رہا ہے، اگر ہمیں کوئی یہ درس دے کہ پیچھے جو ہوا اسے چھوڑ کر آگے چلیں تو آئین قانون کے لیے نواز شریف نے جو جیلیں سہیں وہ کیا خواہ مخواہ تھیں، ہم نے تو کسی کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہا، ہم نے ریاستی اداروں کے خلاف جہاد کی بات نہیں کی۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اب پھر لاڈلا بنایا جائے یہ قوم کو منظور نہیں ہے، عمران کو بچانے کے لیے کوئی ہمیں درس نہ دے، عمران خان تو شیخ مجیب کے چھ نکات سے آگے نکل گیا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن سائفر، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ احتساب کے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی، سب کو یکساں مواقع دیے جائیں، یہ عدلیہ سے معافی مانگ کر باہر نکل کر الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتا ہے، کب تک یہ چیزیں چلتی رہیں گی۔رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ قوم بہت کچھ بھگت چکی ہے اب کسی نئے لاڈلے کی گنجائش نہیں، قوم جاگ رہی ہے عمران کو این آر او نہیں ملے گا، اب صرف اور صرف آئین اور قانون پر عمل کرنا ہو گا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر