آرٹیکل 62 ون ایف میں تو کہیں نہیں لکھا کہ اس کے تحت تاحیات نااہلی ہوسکتی ہے: حامد خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور ماہر قانون حامد خان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف میں تو کہیں نہیں لکھا کہ اس کے تحت کوئی شخص تاحیات نااہل ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شق میں صرف یہ لکھا ہے کہ کسی امیدوار میں جو خوبیاں ہونی چاہییں ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ صادق اور امین ہو، لیکن یہ نہیں لکھا کہ اس میں یہ اہلیت نہ ہو تو وہ ساری عمر کے لیے نااہل ہوجائے گا۔صادق اور امین کا لفظ ہم گناہ گاروں کیلئے استعمال نہیں ہوسکتا، خواجہ آصفواضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی 62 ون ایف کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر