پاک فوج کے شہدا کیخلاف مہم: 178 اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔دستاویز کے مطابق پاک فوج کے شہدا کے خلاف مہم پر ایف آئی اے کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں اور کُل 580 اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی، 178 اکاؤنٹس پر پی ٹی آئی کا جھنڈا یا نشان پائے گئے۔ایف آئی اے دستاویز نے بتایا کہ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شہدا کے خلاف مہم میں شامل تھے، شناخت شدہ اکاؤنٹس کی تعداد 168 اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد238 ہے۔ایف آئی اے دستاویز کے مطابق 123 اکاؤنٹس کی شناخت نادرا کے سپرد کردی گئی ہے، 33 اکاؤنٹس دوسرے ممالک سے چلائے جارہے تھے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے پاک فوج کےخلاف مہم چلانے والے 234 اکاؤنٹس کو شناخت کیا، گوجرانوالا میں 12 انکوائریز میں سے 6 مقدمات درج اور 5 افراد گرفتارہوئے۔دستاویز کے مطابق فیصل آباد کی 7انکوائریز میں 4مقدمات درج اور 4افراد گرفتار ہوئے جبکہ لاہور کی 7 انکوائریز میں 2 مقدمات درج اور 2افراد گرفتار ہوئے اور4نوٹس جاری کیے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں لسبیلہ میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد ہیلی کاپٹرکا ملبہ موسیٰ گوٹھ سے ملا تھا۔آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں سوار کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔ہیلی کاپٹر حادثےکے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی مہم چلائی گئی تھی جس کی پاک فوج نے شدید مذمت کی تھی جبکہ حکومت نے منفی سوشل میڈیا مہم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا اور ایف آئی اے اور آئی ایس آئی کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر