حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، مصدق ملک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت مصدق ملک نے پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے کی تردید کردی اور کہا کہ حکومت کا یہ ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد یا پیٹرول پر 41 روپے اور ڈیزل پر 46 روپے جی ایس ٹی وصول نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا جی ایس ٹی لگانےکا کوئی ارادہ نہیں، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے پیٹرول پر 50 روپے لیوی کا وعدہ کیا، جسے ہم نے کنفرم کیا۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس وقت ڈیزل پر 12روپے لیوی وصول کر رہے ہیں، 37 روپے لیوی وصول نہیں کر رہے، اس وقت پیٹرول پر 32 روپے لیوی وصول کر رہے ہیں، 17 روپے نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی اور لیوی میں عوام کو پیٹرول پر 58 روپے 78 پیسے، ڈیزل پر 87 روپے 77 پیسے چھوٹ دی جا رہی ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر