یہ لوگ عوام میں جاکر اپنی شکل نہیں دکھا سکتے، عمر سرفراز چیمہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کے خوف سے عوام میں جا کر اپنی شکل نہیں دکھا سکتے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ جو شخص ضمانت پر رہا تھا اسے وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاسی زمین سکڑ چکی: عمر سرفراز چیمہمشیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف سے مشاورت کو اب تسلیم کرلیا گیا ہے، شہباز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک ملین ٹن گندم مانگی لیکن وفاقی حکومت نے انکار کردیا، ٹیکنیکل بنیادوں پر قوانین میں تبدیلی کر کے ریلیف لیا جارہا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کل تک کہتے تھے پلیٹ میں رکھ کر پاسپورٹ دیں گے تو نہیں لوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جس ڈھٹائی سے ٹی وی پر بیٹھ کر وزیراعظم نے جھوٹ بولے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، بجلی کے بلوں میں کمی پر جھوٹ بول رہے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر