آڈیو لیکس کا معاملہ: اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل، آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈی جیز بھی شامل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس کے معاملے پر وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں 12 رکنی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزرا شیری رحمان، اعظم نذیرتارڑ، اسد محمود اور امین الحق شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) بھی شامل ہیں تاہم کمیٹی میں ڈی جی آئی ایس آئی کی نمائندگی ان کا نامزد نمائندہ بھی کرسکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں سائبرسکیورٹی کی خلاف ورزی کی تحقیقات کرے گی اور کمیٹی تحقیقات 7 دن میں مکمل کرے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں موجودہ سکیورٹی پروٹوکول کا جائزہ لے گی اور وزیراعظم ہاؤس میں فول پروف سکیورٹی اورڈیجیٹل ایکوسسٹم یقینی بنائے گی، اس کے علاوہ کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں ای سیفٹی نظام کا دوبارہ جائزہ لے گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم ہاؤس میں ڈیٹاکومحفوظ بنانے کیلئے سفارشات بھی دے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی سلامتی کمیٹی نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی تھی۔

 



  تازہ ترین   
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر