عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر شرمندہ نہیں ہوں: حمائمہ ملک

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘راجا نٹور لال’ میں کام کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔حال ہی میں حمائمہ نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنی آنی والی نئی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سمیت بھارت میں کام کرنے سے متعلق بھی بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ ‘اس فلم میں ہو سکتا ہے کہ میرا کوئی رومانوی سین بھی ہو، میں ایک اداکار ہوں، ایک اداکار ایک کردار ادا کر رہا ہوتا ہے، اسے جو کہا جاتا ہے وہ بن جاتا ہے’۔حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ ‘اس فلم میں ایسا کوئی رومانوی سین نہیں تھا جس پر میں شرمندہ ہوں، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا میں اس پر بھی شرمندہ نہیں ہوں’۔انہوں نے کہا کہ ’اس وقت مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ میری پاکستانی عوام مجھ سے کس قسم کا کام چاہتی ہے اور اس فلم کے بعد میرے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا جائے گا، میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی، میں نے بہت انجوائے کیا، وہ ایک بہت اچھا انسان ہے’۔حمائمہ نے انٹرویو میں مولا جٹ میں نبھائے جانے والے اپنے کردار سے متعلق بتایا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں وہ مرکزی کردار نوری نتھ کی بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کا نام ’دارو نتھ‘ ہے۔

 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر