سلمان شوٹنگ کا بچا کھانا دینے کیلئے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے: عائشہ جھلکا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)بالی وڈ کے دبنگ خان کے ساتھ فلموں میں ڈیبیو کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکا نے سلمان خان کی رحم دلی اور انسانیت کے جذبے کے حوالے سے بات کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ جھلکا نے 1991 کے وقت اپنی پہلی فلم ‘قربان’ کے وقت کو یاد کیا۔انہوں نے کہا ‘میں سلمان کے ساتھ پہلی فلم کررہی تھی، میرا تجربہ شاندار رہا اور میں نے سلمان کو ایک اچھا انسان پایا’۔بھارتی اداکارہ نے کہا ‘مجھے سلمان بہت پسند ہیں کیونکہ وہ ایک عظیم آدمی ہیں، کئی بار جب ہم قربان کی شوٹنگ ختم کرکے گھر جارہے ہوتے تھے، تو سلمان خان بچا ہوا کھانا پیک کر لیتے تھے’۔’سلمان کی ہیروئن بننے کے بعد انکی بھابھی یا ماں بننا اچھا نہیں لگے گا’عائشہ جھلکا نے بتایا کہ ’سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، وہ رات گئے سڑکوں پر گھومتے تھے اور اگر کوئی سورہا ہوتا تو اسے جگاتے اور پھر کھانا دیتے’۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ‘اگر کسی کو کھانے کی ضرورت ہوتی تو سلمان گاڑی سے باہر نکل کر اسے کھانا دیتے، میرے خیال سے وہ ایک بہترین انسان ہیں اور زبردست اداکار بھی ہیں’۔خیال رہے کہ عائشہ جھلکا کو عامر خان کے ہمراہ کی جانے والی سپر ہٹ فلم ‘جو جیتا وہی سکندر’ سے شہرت ملی تھی اور اب طویل عرصے بعد عائشہ جھلکا نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم کے شو ’ہش ہش‘ میں واپسی کی ہے جس میں ان کے ہمراہ جوہی چاولہ نظر آئیں گی۔

 



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر