مصنوعی مٹھاس بڑھاپے میں یادداشت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

لاس اینجلس (نیشنل ٹائمز): ماہرین صحت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہمیں چینی کا استعمال کم کرنا چاہیئے۔جس کو مدِ نظررکھتے ہوئے بعض افراد ذائقے کو برقرار رکھنے کے لیے مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرتے ہیں۔لیکن اب مطالعوں میں یہ بات سامنے آنے لگ گئی ہے کہ چینی کے یہ متبادل بھی ہمارے جسم کو چینی سے زیادہ اور مختلف طریقوں سے نقصان پہنچا رہا ہے۔ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ نوجوانی میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال بڑھاپے میں سنجیدہ نوعیت کا طویل مدتی یاد داشت کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔امریکی محققین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مصنوعی مٹھاس میٹابولزم کو سست کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ذیابیطس کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔JCI Insight نامی جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق مصنوعی مٹھاس چینی کا ذائقہ محسوس کرنے کی زبان کی صلاحیت کو کمزور کردیتی ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ مٹھاس کو محسوس کرنے کےلیے زیادہ چینی والے مشروبات یا کھانوں کا استعمال کرتے ہیں۔یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر اسکاٹ کینوسکی کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج میں یہ نہیں کہا گیا کہ کسی کو کم کیلوریز والی مصنوعی مٹھاس استعمال نہیں کرنی چاہیئے، بلکہ اس بات کو واضح کیاگیا کہ زندگی کے شروع کے دور میں اس کو عادتاً استعمال کرنے کے غیر متوقع طویل مدتی اثرات ہوسکتے ہیں۔تحقیق میں محققین کی ٹیم نے چوہوں کو کم کیلوریز والے چینی کے مختلف متبادل ملا پانی پلایا۔ جبکہ چوہوں کے ایک دوسرے گروپ کو کھانے کے ساتھ سادہ پانی دیا گیا۔ایک مہینے بعد چوہے جب بڑے ہوگئے تو تحقیق کے مصنفین نے دو مختلف تجربوں سے ان کی یاد داشت کا معائنہ کیا۔تجربے میں معلوم ہوا کہ جن چوہوں نے بڑے ہوتے ہوئے میٹھے مشروبات پیئے تھے ان کو یاد داشت کے ٹیسٹ سے گزرنے میں سادہ پانی پینے والے چوہوں کی نسبت زیادہ مشکلات کا سامنا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر