سبزی خور افراد میں کس بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سبزی کھانا پسند کرنے والے افراد میں گوشت خوروں کے مقابلے میں ڈپریشن کا خطرہ دگنا زیادہ ہوتا ہے۔یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔جرنل آف Affective Disorders میں شائع تحقیق میں برازیل سے تعلق رکھنے والے 35 سے 74 سال کی عمر کے 14 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ان افراد سے سوالنامے بھروائے گئے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں یا صرف سبزیوں تک محدود رہتے ہیں۔اس کے بعد کلینیکل انٹرویو شیڈول ری وائزڈ (سی آئی ایس آر) نامی ٹول کو استعمال کرکے لوگوں میں ڈپریشن کا تعین کیا گیا۔محققین نے دریافت کیا کہ سبزی پسند کرنے والے افراد میں ڈپریشن کا امکان گوشت کھانے والوں کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہوتا ہے۔محققین اس کی وجہ کا تو تعین نہیں کرسکے مگر ان کا کہنا تھا کہ مختلف عناصر جیسے گوشت میں پائے جانے والے اجزا کی جسم میں کمی اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔گوشت میں پروٹین، آئرن، وٹامن بی اور زنک جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دماغی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر ڈپریشن سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ماہرین نے بتایا کہ جب کسی فرد کو مختلف غذائی اجزا کی کمی کا سامنا ہو تو اس سے مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ انزائٹی اور تناؤ کا خطرہ بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر غذائی اجزا کی کمی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے تو اس کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر عناصر کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے جیسے اپنے غذائی انتخاب کی وجہ سے تو کوئی فرد خود کو دیگر سے الگ تھلگ محسوس نہیں کرتا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر