متاثرین میں بے بی فوڈ کہاں تقسیم ہورہا ہے؟ وزیراعظم نے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کا رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا اور ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم کو اسلام آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنا تھا تاہم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افتتاح سے انکار کردیا۔وزیراعظم نے پوچھا کہ ڈیش بورڈ کے اعداد و شمار رئیل ٹائم اپ ڈیٹڈ نہیں، رضائیاں کہاں جارہی ہیں؟ بے بی فوڈ کہاں تقسیم ہورہا ہے؟اس کی تفصیل کہاں ہے؟ وقت ضائع کیا گیا۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بھی وزیراعظم سے افتتاح کی درخواست کی تاہم انہوں نے ان کی درخواست بھی مسترد کردی۔وزیراعظم نے ڈیش بورڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور کہا کہ خامیاں دور کردیں افتتاح کرنے آجاؤں گا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر