بالی وڈ بے بو کرینہ کپور کو مداحوں نے گھیر لیا اور ان کے قریب آنے کی کوشش کی۔بالی وڈ کے سوشل میڈیا پیجز پر کرینہ کپور کی ائیرپورٹ آمد کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں چھوٹے بیٹے اور اس کی آیا کے ساتھ ائیر پورٹ آتے دیکھا گیا۔اس دوران کرینہ کے گارڈ ان کے ساتھ موجود نہ تھے جس کے باعث وہاں موجود مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ بغیر اجازت سیلفی لینے کی کوشش کی۔اس دوران ایک شخص نے بغیر اجازت اداکارہ کے کندھے پر ہاتھ لگانے کی بھی کوشش کی جس پر اداکارہ سہم گئیں تاہم اداکارہ کے ساتھ موجود شخص نے آگے بڑھ کر انہیں محفوظ رکھا جس کے بعد کچھ ہی دور اداکارہ کو چند خواتین نے گھیر لیا۔
کرینہ کو ائیرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا



