سندھ میں حالیہ چھاپوں میں برآمد شدہ جان بچانے والی تمام ادویات جعلی نکلیں

کراچی: (نیشنل ٹائمز)سندھ میں حالیہ چھاپوں میں برآمدکی گئی جان بچانے والی تمام ادویات جعلی نکلنےکا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت حکام کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ میں ٹیسٹ کے لیے آئی ایک بھی دوا اصلی نہیں تھی،کچھ اینٹی بائیوٹک ادویات میں کیلشیئم کاربونیٹ یا چاک ملا ہوا تھا۔ چیف ڈرگ لیبارٹری سندھ عدنان رضوی کا کہنا ہےکہ کچھ دواؤں میں کم درجےکی دوسری اینٹی بائیوٹک کا خام مال تھا۔حکام کے مطابق سندھ میں چھاپوں میں ملیں نفسیاتی اور دماغی امراض کی ادویات بھی جعلی نکلیں۔حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان کے تمام صوبوں میں جعلی ادویات بنانے کا کاروبار زور پکڑ گیا ہے،کراچی کے مختلف علاقوں، پنجاب کےکئی شہروں اور خیبرپختونخوا میں جعلی دوائیں بن رہی ہیں۔حکام کے مطابق سندھ میں پچھلے ایک سال سے سے صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس نہیں ہوا،کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس نہ ہونے سے جعلی ادویات کا کوئی کیس ڈرگ کورٹ نہیں گیا۔فارماسسٹ ایسوسی ایشن کادعویٰ ہےکہ ڈرگ انسپکٹرز صرف غیر رجسٹرڈ دوائیں بشمول ویاگرا برآمد کرتے رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر