ٹرانسجینڈر ایکٹ خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ شریعت کورٹ کا جے یو آئی وکیل سے استفسار

وفاقی شریعت کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور نےجمعیت علمائے اسلام کی درخواست پر ریمارکس دیے ہیں کہ قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لیکر قانون بناتے؟ پانچ سال بعد جے یو آئی کو ٹرانس جینڈر بل میں خامیاں یاد آئیں۔وفاقی شریعت عدالت میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین شیخ نے کی۔قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے استفسار کیاکہ آپ کی درخواست میں نیا کیا ہے؟ وکیل کامران مرتضی نے کہاکہ اپنی جماعت کی نمائندگی چاہتے ہیں۔اس پر قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ کیا جے یو آئی ٹرانس جینڈر قانون کی منظوری میں شامل تھی؟ وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی جماعت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کی تھی، چار سالوں میں قانون کا علم نہ ہونا ہماری نااہلی ہے تاہم اب جنس تبدیلی کے اختیار کی شق چیلنج کی ہے۔چیف جسٹس شریعت کورٹ نے ریمارکس دیے کہ جس شق کا حوالہ دے رہے ہیں وہ غلط ہے، لگتا ہے آپ نے قانون پڑھا ہی نہیں، کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ جائزہ لیکر قانون بناتے؟ 5 سال بعد جے یو آئی کو ٹرانس جینڈر بل میں خامیاں یاد آئیں۔کامران مرتضیٰ نے کہا پارلیمنٹ میں ترمیمی بل بھی جمع کروا دیا ہے، آج پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل پیش کیا جائے گا۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت آنے کے بجائے پارلیمان میں بولنا چاہیے تھا۔وفاقی شریعت عدالت نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جے یو آئی کی درخواست دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر