وزیرِ اعظم کی قومی اداروں کیخلاف عمران خان کی مہم کی مذمت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کر کے سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سائفر میں ردوبدل کر کے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے۔وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہو گیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی۔واضح رہے کہ ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سائفر کی موجودگی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ سائفر کی ماسٹر کاپی فارن آفس میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو طاقتور حلقوں نے این آر او کا دلاسہ دیا، اسحاق ڈار کو یہ دلاسہ نہیں دیا جاتا تو وہ کبھی واپس نہیں آسکتا تھا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر