سندھ ہائیکورٹ لاپتا افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر شدید برہم

کراچی(نیشنل ٹائمز): سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 10 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے قابل ذکر پیش رفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر تھانہ اجمیر نگری کو شوکاز جاری کردیا اور لاپتا شہری بلال سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے پولیس، رینجرز اور دیگر کو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے عالم، سدیس، شیر محمد اور قیوم خان کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہری بابر، ایاز، بلال اور عطا اللہ کو بازیاب کرایا جائے۔عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔اس دوران پولیس نے بازیاب شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جب کہ عدالت نے دو گمشدہ شہریوں کی گھر واپسی کے بعد درخواستیں نمٹادیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر