اگر وزیراعظم ہاؤس کی حفاظت نہیں ہوسکتی تو قومی رازوں کی کیسے ہوگی؟ سراج الحق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کی حفاظت نہیں ہوسکتی تو قومی رازوں کی حفاظت کیسے ہوگی؟انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت پر علی بابا اور چالیس چوروں کا قبضہ ہے، آڈیو لیکس سے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم بے نقاب ہوگئے ہیں۔منصورہ لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا لیڈرشپ کےفقدان سے ملک ترقی نہیں کرسکا، پاکستان دلدل میں پھنس چکا ہے، ترقی کیلئے تمام چیزیں ہمارے پاس ہیں لیکن لیڈرشپ کا فقدان ہے۔سراج الحق کا حکومت سے ٹرانس جینڈر ایکٹ واپس لینےکا مطالبہ،احتجاج کی دھمکیانہوں نے کہا کہ یہ کیسا عدالتی نظام ہے کہ جو زیرو ہے وہ ہیرو بن جاتا ہے اور ہیرو، زیرو بن جاتا ہے؟سراج الحق نے مزید کہا کہ اگر وزیراعظم ہاؤس کی حفاظت نہیں ہوسکتی تو قومی رازوں کی حفاظت کیسے ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر ایکٹ سوسائٹی کوتباہ کرنے کیلئے لایا گیا ہے اس ایکٹ میں ہماری ترامیم حکومت کا باپ بھی منظور کرے گا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر