ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت پر احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 133 ہوگئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایران میں پولیس کی زیر حراست لڑکی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج جاری ہے، ایران کے انسانی حقوق گروپ کے مطابق مظاہرین کے خلاف سکیورٹی کریک ڈاؤن میں ہلاک افراد کی تعداد 133 ہوگئی۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق زاہدان شہر میں جمعےکو سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 41 افراد جب کہ دیگر شہروں میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 92 افراد ہلاک ہوئے۔ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک انسانی حقوق گروپ نے کریک ڈاؤن کو انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے ان جرائم کو رُکوانے اور ان کی تحقیقات کرانےکا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہےکہ ایران میں 22 سالہ کرد لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے 16 روز سے جاری ہیں، مہسا امینی کو اسکارف پہننےکی پابندی کے قانون کی خلاف ورزی پر 13ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا،مہسا امینی 16ستمبر کو پولیس کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر