آرمی چیف دورہ امریکا میں بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں کرینگے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکا کے دوران بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق آج اور کل آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جب کہ بدھ کو وہ تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر ایوریل ہینز اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ آرمی چیف کی امریکا میں یواین سیکرٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقاتجنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں ہیں جہاں گزشتہ روز آرمی چیف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا صورت حال اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ جنرل قمر باجوہ نے آخری بار 2019 میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر