امریکا: آرمی چیف کی سیکریٹری جنرل UN کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر برائے سیکریٹری جنرل جنرل بیرامے ڈیوپ (سینیگال) سے ملاقات ہوئی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملک بھر میں سیلاب سے پیدا ہونے والی قدرتی آفت اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اس موقع پر اقوامِ متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران کے دوران ان کے ردِعمل میں اقوامِ متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یو این کے ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے مزید بتایا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے متاثرینِ سیلاب کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنرل بیرامے ڈیوپ نے اقوامِ متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسدادِ دہشت گردی کے لیے غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر