عاصم اظہر نے مداحوں کی خواہش پوری کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے مداحوں کو ان کی خواہش پوری کر کے خوش کر دیا۔عاصم اظہر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں ارشمان نعیم کو اسٹوڈیو میں عاصم اظہر کا مشہور گانا ’جو تو نہ ملا‘ گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ آپ سب کی خواہش تھی تو اب یہ بہت جلد پوری ہونے جا رہی ہے۔کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر ارشمان نعیم نامی ایک بچے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔اس ویڈیو میں اسے گلوکار عاصم اظہر کا مشہور گانا ’جو تو نہ ملا‘ گاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کو ارشمان نعیم کی درد بھری آواز اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے مستقبل کا کامیاب گلوکار قرار دے دیا اور ساتھ ہی اس ویڈیو پر عاصم اظہر کو ٹیگ کر کے ارشمان نعیم کی آواز میں اپنا گانا سننے کو کہا۔موسیقی کے مداحوں نے ارشمان نعیم کی یہ ویڈیو دیکھنے اور اس کی اتنی خوبصورت آواز سننے کے بعد یہ درخواست کی کہ وہ پورا گانا اپنی آواز میں گائیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو اس بچے کو ’کوک اسٹوڈیو‘ میں گاتا دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔ارشمان نعیم کی آواز کو صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سرحد پار سے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے بھی پسند کیا گیا

 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر