ماہرہ خان، ول اسمتھ کے ہمراہ ہالی ووڈ ڈیبیو دینے والی ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ہالی ووڈ ڈیبیو کے بارے میں سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2 بار آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے اپنی ایک نئی فلم ’برلینس‘ کی ہدایت کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔اس فلم اسٹار کاسٹ کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان کو اس فلم کی کاسٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔دوسری جانب ہالی ووڈ اسٹار وِل اسمتھ اپنی کمپنی ویسٹ بروک اسٹوڈیوز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔ پیراماؤنٹ پکچرز کی یہ فلم جو شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری میں بننے جا رہی ہے، اس کی کہانی مارکس ساکی کے ناول سے اخذ کی گئی ہے۔اس فلم کی کہانی ایک ایسی آبادی پر مرکوز ہے جہاں 1 فیصد لوگ پیدا ہی کچھ غیر معمولی خصوصیات کے ساتھ ہوتے ہیں وہ ایسے شخص کو روکنا چاہتے ہیں جو خانہ جنگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔

 

 

 

 

 



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر