عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوپدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تحریکِ انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتِ حال اور فلاحِ عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے، مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔اس موقع پر ہمایوں اخترخان نے کہا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کی ریکارڈ ترقی کا دور تھا، اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاحِ عامہ کے لیے شاندار اقدامات کیے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر