ٹرمپ کے گھرپر چھاپا مارکردستاویزات برآمد کیے گئے، بنی گالا میں بھی پڑنا چاہیے: مریم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس جاری ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پاکستان میں ایک بڑی سکیورٹی بریچ ہوئی ہے، انہوں نے سائفر کے ذریعے سازش کا سہارا لیا اور اپنی اسٹوری بنائی، اب تک جو آڈیو لیکس ہوئی ہیں اس سے یہ سازش کھل گئی ہے، آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اس کا ایجنڈا ہی پاکستان کوختم کرنا ہے، معاشی طور پرتو اس نےختم کرہی دیاہے اور ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا گیا ہے، کسی ملک میں نیشنل سکیورٹی بریچ کی اجازت نہیں، کسی ملک میں معاشی طور پر تباہ کرنے کی اجازت نہیں۔وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور کابینہ نے تفصیل کے ساتھ اس پر ہر چیز کا معائنہ کیا ہے، سائفر غائب ہے، سابق پرنسپل سیکرٹری کا کہناہے اس نے وہ عمران خان کو دے دیا تھا، جو منٹس بنائے گئے وہ موجود ہیں لیکن سائفر موجود نہیں، اب ثابت ہوگیاکہ سازش اس وقت کی اپوزیشن نےنہیں بلکہ انہوں نےکی تھی۔ان کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوچکی ہے، ہم اپنےآئین سےغداری کریں گے اگر ہم اسےمنطقی انجام تک نہیں لےکرجائیں گے، سائفر والے معاملے پر جو کچھ کیا گیا، اس کی کوئی معافی نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر