ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے چھاتی کا کینسر قابل علاج ہے

کراچی:(نیشنل ٹائمز) پنک ربن پاکستان نے اکتوبر میں چار ہفتوں پر مشتمل ’’پنک توبر قومی آگاہی مہم‘‘ کا آغاز کردیا۔اکتوبر چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر جانا جاتا ہے جس میں نچلی سطح سے لے کر پالیسی سازوں تک ہر کسی کو شامل اس مہم کا حصہ بنایا جاتا ہے چیف ایگزیکٹو افسرپنک ربن عمر آفتاب نے کہا کہ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ اگر چھاتی کے کینسر کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ہو جائے تویہ قابل علاج ہے جس سے مریضوں میں بقاکی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔چھاتی کے کینسر کی اہمیت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے پہلے ہفتے کو قومی روشنی کا ہفتہ قرار دیا گیا ہے جس میں سیکڑوں عمارتوں اور مشہور مقامات کو روشنی کے ذریعے گلابی رنگ میں تبدیل کیا جائے گا جس سے عوام کو یہ پیغام ملے گا کہ چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی دینے سے ہزاروں جانیں بچ سکتی ہیں،مہم کا دوسرا ہفتہ میموگرام (چھاتی کے کینسر کی تشخیص کا مخصوص ٹیسٹ)کی اہمیت کو اجاگر کرے گا یہ بات قابل ذکر ہے کہ خواتین اور لڑکیاں صحت مند طرز زندگی سے کینسر کے 40 فیصد خطرات کو کم کرسکتی ہیں۔تیسرے ہفتے کینسر سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی کے لیے احاطہ کیاجائے گا ،پنکتوبر مہم کے آخری ہفتے میں چھاتی کے کینسر میں مبتلا نوجوان لڑکیوں پر فوکس کیا جائے گا، بیماری کا سامنا کرنے والے اور اپنی معمول کی زندگی میں واپس آنے کی کوشش کرنے والے مریضوں اور کینسر سے صحت یاب ہونے والے کی مدد کی جائیگی۔عمر آفتاب کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان کا پہلا وقف شدہ بریسٹ کینسر اسپتال تکمیل کے مرحلے میں ہے جو چھاتی کے سرطان کے مریضوں کو ہر طرح کی سہولت فراہم کرے گا تاہم اس اسپتال کا آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی) مکمل طور پر فعال ہے اور تمام خواتین کو مشاورت اور الٹراساؤنڈ ٹیسٹ مفت فراہم کررہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر