عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا: مشیر حکومت پنجاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مشیر حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ این آر او ٹو ملک و قوم سے سنگین کھلواڑ اور زہر قاتل ہے، اشتہاری اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانا ملک کے خلاف سنگین سازش ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف زرداری خاندان ڈیل سے اربوں کھربوں کا لوٹا مال ہڑپ کر جاتے ہیں، لوٹ مار کے بعد بھی شریف خاندان کو اقتدار پر بٹھا دیا جاتا ہے، ملک لوٹنے والے اور منی لانڈرنگ ماہرین کو ملک کی باگ ڈور تھما دی گئی۔مشیر پنجاب حکومت نے کہا کہ این آر اوز لینے والوں نے ہمیشہ ملک کو تباہی کی طرف دھکیلا ہے، عمران خان نے اقتدار گنوا دیا مگر لٹیروں کو این آر او نہیں دیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر