سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کی تقرری کے ملک اور فوج پر منفی اثرات ہوں گے: شاہد خاقان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف بنائیں تو اس کے ملک اور فوج کے نظام پر منفی اثرات ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کا تجربہ درست ثابت ہوا؟شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ سینیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف بنائیں تو اس کے اثرات ملک اور فوج کے نظام پر منفی ہوں گے، آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر تنقید ہوتی ہے مگر کسی آرمی چیف کی تعیناتی پر نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ امریکی سازش سے متعلق پوری منصوبہ بندی عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے حکومتی معاملات میں مداخلت کی اور سائفر بدل کر تاثر دینے کی کوشش کی کہ کوئی حکومت عمران خان کے خلاف یہ کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر