کوئی کہے میں غیرسیاسی ہوں تو سمجھ لیں اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں: عمران خان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو لوٹا جا رہا ہو تو کیا محافظ کہہ سکتا ہے کہ میں نیوٹرل ہوں۔پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا انسانوں کے معاشرے میں کوئی قانون سے اوپر نہیں ہوتا اور جانوروں کے معاشرے میں انصاف و قانون نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکو پیسا چوری کرکے باہر لے گئے اور ان کو این آر او دیا گیا، مریم سے پوچھا گیا تو کہا کہ لندن میں کیا پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں، 1100 ارب روپے جو اس قوم کا چوری ہوا وہ معاف ہو رہا ہے، یہ پیسہ چند لوگوں کی جیبوں میں جائے گا، قوم آج بدترین مہنگائی اور قرضوں میں ڈوب رہی ہے۔یہانہوں نے کہا کہ آج اس ملک کے محافظ سے سوال پوچھتا ہوں کہ اگر ڈاکو ملک کو لوٹ رہا ہو تو چوکیدار کہہ سکتا ہے کہ میں نیوٹرل ہوں، پاکستان لوٹا جا رہا ہے اور وہاں سے کہتے ہیں کہ ہم نیوٹرل ہیں، نیوٹرل کا یہ کام ہے کہ میڈیا کو بند کریں تو ملک کی حفاظت کون کرے گا، جب بھی کوئی کہے کہ میں غیرسیاسی ہوں تو سمجھ لیں کہ اس میں اور جانور میں کوئی فرق نہیں۔عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کو کال دوں گا تو واپسی نہیں ہو گی، مجھے اکیلے بھی نکلنا پڑے تو ان کے خلاف نکلوں گا لیکن ان چوروں کا ڈاکہ قبول نہیں کروں گا، مجھے جیل کا خوف نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر