’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے مصنف کو کتنا معاوضہ دیا گیا؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے مشہور پنجابی فلموں سمیت’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ لکھنے والے مصنف ناصر ادیب نے معاوضے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ناصر ادیب حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان احمد بٹ نے مصنف سے ان کی مشہور فلم مولا جٹ کے ڈائیلاگز اور معاوضے سے متعلق سوال کیا؟جس کے جواب میں ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ 45 سال قبل میں نے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے فلم کے ڈائیلاگز لکھے تھے۔پروڈیوسر سرور بھٹی کی سپرہٹ فلم ”’مولاجٹ ‘ ”کے فلم لکھنے کے معاوضے سے متعلق ناصر ادیب نے بتایا کہ انھوں نے اس فلم کے لیے پونے 7 ہزار روپے معاوضہ لیا تھا۔ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ میں نے بلال لاشاری کی مولا جٹ لکھنے کے لیے 10 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا لیکن انھوں نے مجھے 15 لاکھ روپے دیے۔پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن سے بھرپور فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع ہو جائے گی۔فلم کے ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے، جیو فلمز کے اشتراک بننے والی یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر