ماورا اور امیر گیلانی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف پاکستانی آن اسکرین جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔اداکارہ ماورا حسین کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر امیر گیلانی نے اپنی ساتھی اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔امیر گیلانی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ماورا حسین کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ’دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو‘۔ماورا اور امیر گیلانی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکزاُنہوں نےلکھا کہ’دنیا آپ کو بطور اداکارہ جانتی ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں آپ کو ذاتی طور پر جانتا ہوں‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ ہمیشہ اسی طرح مسکراتی رہیں اور روشنیاں بکھیرتی رہیں تاکہ ہم رہنمائی حاصل کرتے رہیں‘۔امیر گیلانی کی یہ انسٹا اسٹوری سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے۔مداحوں کی جانب سے امیر گیلانی کی اتنےخوبصورت انداز میں ماورا حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دینے پر خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تو امیر گیلانی اور ماورا حسین کی شادی کے حوالے سے بھی قیاس آرائیاں کرنا شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ امیر گیلانی نے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں ماورا حسین کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس ڈرامے کے دیگر اداکاروں میں عثمان مختار اور سارہ خان شامل تھیں جبکہ یہ ڈرامہ سیریل ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ماورا حسین اور اُبھرتے ہوئے اداکار امیر گیلانی کی جوڑی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

 

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر