وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایف بی آر کا دورہ، ٹیکس وصولی مزید بڑھانےکی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا، رواں مالی سال ٹیکس وصولی پر بریفنگ لی اور ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔وزارت خزانہ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے بریفنگ میں بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کرلیں گے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث درآمدات اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہ ہونےکے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو معاشی صورت حال میں تبدیلی کے ساتھ ایڈجسٹ ہونےکی ہدایت کرتے ہوئے ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 15 فیصد تک لے جایا جاسکتا ہے۔

 

 



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر