’پشپا – دی رول‘ کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا، تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ریکارڈ توڑ فلم ’پشپا – دی رائز‘ کی شاندار کامیابی کے بعد جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار الو ارجن فلم کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، جلد شوٹنگ کا آغاز کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق تیلگو فلم ’پشپا – دی رول‘ پارٹ 2 کی شوٹنگ کا آغاز اکتوبر کے وسط میں کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو پہلے OTT پر ریلیز کیا جائے گا جس کے 40 روز بعد فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار الو ارجن نے ایک تصویر شیئر کی تو قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ یہ فلم میں ان کا نیا لُک ہے۔لیکن فلم کے پروڈیوسر راوی شنکر نے ان قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی الو ارجن کے نئے روپ کی نقاب کشائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ 194 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ سے بننے والی اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی بھارتی سینما انڈسٹری کے کئی ریکارڈ توڑے دیئے تھے، نا صرف فلم کی کہانی بلکہ اس کے گیت اور ڈائیلاگ بھی مشہور ہوئے۔فلم کے گیتوں کی البم نے بھی یوٹیوب پر سنگِ میل عبور کیا تھا جس کے مطابق اس فلم کے گیتوں کو مجموعی طور پر 5 ارب مرتبہ دیکھا گیا۔واضح رہے کہ یہ پہلی بھارتی فلم ہے جس کے گیتوں کو مجموعی طور پر 5 ارب مرتبہ دیکھا گیا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پشپا 2 بھی وہی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوپائے گی یا نہیں جو اس کے پہلے حصے نے کی تھی۔

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر