قابل اعتراض ویب سیریز: ایکتا کپور اور انکی والدہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بھارتی ڈراموں کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور کے والدہ سمیت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کی جانب سے قابلِ اعتراض ویب سیریز بنانے اور اس میں غیر اخلاقی مواد دکھانے پر بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ایک عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ایکتا کپور کی اس سیریز کا پہلا حصہ 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا 2020 میں مداحوں کے لیے پیش کیا گیا جس کے بعد ملک بھر میں ایک تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے خلاف ویب سیریز میں فوجیوں کی توہین کرنے اور ان کے اہلخانہ کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔اسی سلسلے میں شہری شمبھو کمار نے عدالت میں ایکتا اور ان کی والدہ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور کی والدہ ان کی پروڈکشن کمپنی سے منسلک ہیں جس کے باعث ان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر