مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، شہباز گل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف جماعت کے تصدیق شدہ پیج پر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر ردِ عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ قوم کو صرف یاد دلوانا ہے کہ جس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا گیا ہے، یہ وہی ایون فیلڈ کیس ہے جس میں مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دیتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔اب یہ معاملہ کئی برس اسلام آباد ہائیکورٹ میں لٹکے رہنے کے بعد بالآخر سپریم کورٹ میں جائے گا۔دوسری جانب شہباز گِل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے، لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جس اسپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے، آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔رہنما پی ٹی آئی، مراد سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد جاری۔مریم نواز کی بریت پر عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ این آر او 2 پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے!اسی طرح پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی کوئی جائداد نہیں، پاکستان زندہ باد‘۔رہنما اسد عمر کا ردِ عمل میں کہنا ہے کہ روز مہنگائی بڑھ رہی ہے اور روز امپورٹڈ حکومت کے لیڈروں کے مقدمے خارج ہو رہے ہیں، یہ ہیں وہ اصل مقاصد جن کے لیے سازش کر کے عمران خان کو ہٹایا گیا۔رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ’آج کے فیصلے سے نون لیگ خود بھی تھوڑی شرمندہ سی نظر آ رہی ہے‘۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایک سال قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے جولائی 2018ء کو عام انتخابات سے قبل سزا سنائی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر