چودھری پرویزالٰہی نے کفایت شعار پالیسی کو نظرانداز کردیا،نئی 749 گاڑیاں خریدنے کی اجازت دے دی

گجرات (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کفایت شعار پالیسی کو نظرانداز کردیا، وزیراعلٰی پنجاب پولیس پر مہربان، پنجاب پولیس کے افسران کیلئے نئی 749 گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی۔ پنجاب پولیس نے حکومت سیفیلڈ افسران کیلئینئی گاڑیوں کیخریداری کیلئے8ارب روپے سے زائد فنڈ جاری کرنیکامطالبہ کیا تھا، تاہم محکمہ خزانہ پنجاب نے پولیس کو گاڑیوں کی تعداد کم کرنے کی ہدایت کی، جس کے بعد معاملہ سٹینڈنگ کیبنیٹ کمیٹی کے سامنے رکھا گیا، اور وزیراعلی نینئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت دیدی، پنجاب پولیس کے لیے 5ارب 79 کروڑ روپے سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے لیے 44 فارچونر، ایس ڈی پی اوز کے لیے 600 ہائی لکس ڈالے خریدے جائینگے،ٹریفک پولیس آفیسرز کے لیے بھی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کے مطابق پولیس کے پاس 39 کروڑ روپے کا بجٹ پہلے سے ہی موجود ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کے باوجود حکومت افسران کیلئے گاڑیاں خرید رہی ہے،اس سے قبل سٹینڈنگ کیبنیٹ کمیٹی ڈپٹی کمشنزز اور اے ڈی سیز کیلئے ایک ارب روپیخرچ کرکے93 نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت بھی دے چکی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر