ایڈز کے مریضوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے جنوری 2019 سے جون 2022 کے دوران صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 میں پنجاب میں ایڈز کے 642 مریض تھے جن میں سے لاہور میں 50 کیس رجسٹر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2019 تک 2 ہزار 646 کیس رپورٹ ہوئے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے دسمبر 2019 کے دوران ایڈز کے1241 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ 2020 میں ایڈز کے 4 ہزار 872 کیس رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یعنی2021 میں پنجاب بھر میں ایڈز کے 5 ہزار 96 کیسز رجسٹر ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری تا جون 2022 پنجاب میں ایڈز کے 3 ہزار241 کیس سامنے آئے۔ مزید بتایا گیا کہ ادارے کی جانب سے لوگوں کی اسکریننگ کی گئی اس لیے کیسز زیادہ سامنے آئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر