کیا میرا اداکارہ کترینہ کیف کی بہن کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف اداکارہ میرا نے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اداکارہ ازابیل کی مشکور دکھائی دیں، اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ازابیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ‘ لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے میری اور میرے ڈائریکٹر قاسم کی بہت مدد کی’۔انہوں نے ویڈیو میں ازابیل کے لیے کہا کہ ‘آپ نے دبئی میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دلوائی اور فلم کے حوالے سے سارا کام کروایا جس پر آپ کی بہت مشکور ہوں‘۔ویڈیو میں میرا نے یہ بھی بتایا کہ ازابیل کیف ان کی ٹیم کا حصّہ ہیں اور جلد ان کی فلم میں ایک اہم کردار کے ساتھ جلوا گر ہوں گی۔میرا کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے تاہم فی الحال انہوں نے فلم کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر