اسسٹنٹ کمشنرپر حملہ، علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر مقدمہ درج

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما علیم خان کے سیکیورٹی سٹاف پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)سردار محمد ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکیورٹی سٹاف نے شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما پر اسسٹنٹ کمشنر لاہور اور سرکاری ملازمین پر حملہ کیا، جس کے جرم میں 2 ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔

پنجاب کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر حملہ کا مطلب ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا ہے، جس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ 7 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر