اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس صرف شہباز شریف کا دفتر نہیں بلکہ پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو کا آفس ہے، وہاں سکیورٹی بریچ ہونا لمحۂ فکریہ ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آڈیو لیکس کے معاملے پراعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، ہوسکتا ہے عمران خان بھی اس کھیل کا حصہ ہوں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا کہ آڈیو لیک سکیورٹی کی خامی ہے، اس طرح کا سکیورٹی لیپس بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیک بہت اہم معاملہ ہے، آڈیو لیک کے معاملے پراعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بنا رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آڈیو لیک کے بعد اب باہر سے پاکستان کے وزیراعظم سے کون ملنے آئے گا؟
وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی بریچ ہونا لمحۂ فکریہ ہے: احسن اقبال



