مفتاح اسماعیل کی قسمت پر مہر کہاں لگی؟

لندن (نیشنل ٹائمز): اسحاق ڈار نے سینیٹ آف پاکستان کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، حلف اٹھانے سے ان کے مفتاح اسماعیل کی جگہ پاکستان کا نیا وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار ہوگئی ۔سینٹرل لندن کے ایک اپارٹمنٹ میں ہونے والی 3 اہم میٹنگزمیں ان کی قسمت پر مہر لگائی گئی ۔ اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل کے لیے ذاتی طور پر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کے لیے یہ ایونٹس بڑا موڑ ہیں ۔ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ مفتاح اسماعیل اپنی اہلیہ کے ساتھ بدستور لندن میں موجود ہیں۔مفتاح اسماعیل ایشو کے حوالے سے پہلی میٹنگ وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے نیویارک روانگی سے قبل ہوئی تھی یہ میٹنگ مسلم لیگ ن سپریمو نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے مابین ہوئی تھی اور ان میٹنگز کی لوکیشن کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی تھی ۔اسحاق ڈار کل وفاقی وزیر کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت حلف لیں گےسابقہ تمام میٹنگز کے برعکس اس ایشو پر3 میٹنگز میں سے پہلی میٹنگ حسن نواز شریف کے دفتر میں نہیں بلکہ اسلام آباد کے بلینیئر پاکستانی تاجر جواد سہراب ملک کے اپارٹمنٹ میں ہوئی تھی۔دوسری میٹنگ ہفتے کو شریف برادران‘ اسحاق ڈار اور کچھ دیگر کے درمیان اسی اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ ملاقات خفیہ مقام پر ہو رہی ہے لیکن اپارٹمنٹ کے پردے اور فرنیچر اس بات کا عندیہ دے رہے تھے کہ یہ ایون فیلڈ فلیٹس‘ اسحاق ڈار کے گھر یا حسن نواز کے دفتر میں نہیں ہے۔میڈیا ہفتے کو پی ایم ایل این کے لیڈرز کی موومنٹ کو ٹریک کرنے کے لیے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف لوکیشنز پر بھاگتے رہے۔ جب نواز شریف اور شہباز شریف کی ایک دوسرے سے سرگوشیوں کی تصاویر سامنے آئیں اور دوسری تصویر میں ایک وسیع کمرہ دکھایا گیا جس میں ایک اونچی عمارت میں تین فریم میں اسحاق ڈار موجود تھے۔ جلد ہی یہ بات سامنے آگئی کہ یہ میٹنگ جواد سہراب ملک کے اپارٹمنٹ میں ہوئی جو سینٹرل لندن کے مہنگے علاقے میں فلیٹس کے ایک بڑے بلاک میں واقع ہے جس میں زیادہ تر مڈل ایسٹ کے عرب اور روسی باشندے آباد ہیں ۔اتوار کو تیسری اور آخری میٹنگ بھی اسی اپارٹمنٹ میں ہوئی جس میں مفتاح اسماعیل ‘ مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان نے بھی شرکت کی اسی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اسحاق ڈار منگل کو وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے لیے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ جہاز میں جائیں گے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر