شہباز شریف کی سعودی وزیراعظم بننے پر محمد بن سلمان کو عربی میں مبارکباد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا وزیراعظم بننے پر ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام جاری کیا ہے۔گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بیٹے اور ملک کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔شہباز شریف نے محمد بن سلمان کے لیے عربی میں تہنیتی پیغام لکھا جس میں کہا گیا ہےکہ مملکت سعودی عرب کا وزیراعظم مقرر ہونے پر میں اپنے بھائی محمد بن سلمان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک حرمین الشریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں مزید ترقی کرے گا۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر