توانائی بحران کا خدشہ ، مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7 ہزار 339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مہنگے ایندھن سے چلنے والے 7 ہزار 339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے سستی بجلی کی پیداوار کا 10 سالہ منصوبہ منظوری کیلیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو بھیج دیا ہے۔نیپرا نے این ٹی ڈی سی کی جانب سے سستی بجلی کے منصوبے بھجوانے کی تصدیق کی اور کہا کہ سستی بجلی کا انڈیکیٹوجنریشن کیپسٹی ایکپینشن پلان 2022 سے2031 تک تجویز کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی کے بھجوائے گئے منصوبے کے تحت 14ہزار 159 میگاواٹ سستی بجلی سسٹم میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق منصوبے میں سال 2022 سے 2031 تک بجلی کی طلب 44 ہزار 668 میگاواٹ تک لے جانے کا تخمینہ تجویز کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مابق نیپرا سستی بجلی کے طویل مدتی منصوبے پر 19 اکتوبر کو سماعت کرے گا، اس میں صوبائی حکومتوں کی تجاویز بھی شامل کی گئی ہیں۔نیپرا اعلامیے کیمطابق این ٹی ڈی سی نے فرنس آئل کے 11 اور درآمدی ایل این جی والے 5 پاور پلانٹس بند کرنے کی تجویز دی ہے۔اعلامیے کے مطابق مجوزہ منصوبے میں گیس سے چلنے والے 3 منصوبے اور کیالیکٹرک کے 682 میگاواٹ کے پلانٹس بند کرنا بھی شامل ہے۔تجویز میں کیالیکٹرک کے 2 فرنس آئل اور 2 درآمدی ایل این جی پلانٹس بند کرنیکا کہا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے 4 ہزار 320 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کیے جانے کا تخمینہ شامل ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر