نیند کی کمی کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا

نیند کی کمی سے جسم اندرونی طور پر کمزور ہوتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔Icahn اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں 14 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو نیند کے مسائل کا سامنا نہیں تھا۔نیند کا وہ راز جو یادداشت کو بہتر بناتا ہےان افراد میں ٹریکر کے ذریعے نیند کے معیار اور دورانیے کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق کے دوران ابتدائی 6 ہفتوں تک اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ تمام افراد کی نیند کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے ہو (جس کا مشورہ طبی ماہرین کی جانب سے بھی دیا جاتا ہے)۔اس کے بعد مزید 6 ہفتوں تک ہر رات ان افراد کی نیند کے دورانیے کو 90 منٹ تک کم کیا گیا۔دونوں مراحل کے اختتام پر رضاکاروں کے خون کے نمونے اکٹھے کرکے مدافعتی خلیات کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔نتائج سے معلوم ہوا کہ پہلے مرحلے میں لوگوں میں کسی قسم کی منفی تبدیلیاں نہیں آئیں، مگر نیند کا دورانیہ کم ہونے پر مخصوص مدافعتی خلیات کی سرگرمیاں بڑھ گئیں۔محققین نے بتایا کہ نیند کی کمی سے مونوسائیٹ نامی مدافعتی خلیات پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس سے جسم میں ورم پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ زیادہ عرصے تک نیند کی کمی سے جینز کے افعال پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے۔محققین کا کہنا تھا کہ ہم کسی بیماری کے خطرے کی تصدیق تو نہیں کرتے مگر ورم پھیلنے سے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مدافعتی خلیات مختلف انداز سے کام کرنے لگتے ہیں جن سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیند کی کمی سے ڈی این اے میں آنے والی تبدیلیاں بظاہر مستقل ہوتی ہیں اور دوبارہ مناسب وقت تک سونے سے بھی صورتحال بدلتی نہیں۔اس تحقیق کے نتائج جرنل آف Experimental Medicine میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر